Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، تیل کی پیداوار بڑھانے کو کہیں گے

بورس جانسن امارات سمیت خلیج کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے(فائل فوٹو اے ایف پی)
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن منگل کی رات سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ 
عرب نیوز کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کےلیے سعودی عرب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے کہیں گے۔
برطانیہ سمیت مغربی یورپ کا بیشتر حصہ تیل اور توانائی کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے نبرد آزما ہیں ہے جس کی ایک وجہ روس اور یوکرین کا تنازع ہے۔ یورپ اب روس کے تیل اور توانائی پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سعودی عرب جو برطانیہ کا ایک طویل عرصے سے حلیف ہے امریکہ کے بعد دنیا کا دوسرا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔
سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات دیرینہ ہیں۔ تاریخی ، ثقافتی ، سفارتی اور دفاعی تعلقات کی بہترین تاریخ ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ جانسن ان تعلقات کے حوالے سے سعودی عرب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کےلیے کہیں گے۔
لیکن لندن کا کہنا ہے کہ یہ دورہ توانائی سے زیادہ ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے پیر کو کہا ہم سعودی عرب سے صرف توانائی کی فراہمی پر نہیں کئی معاملات پر بات کریں گے۔
آر ٹی ویب نے گارجین کے حوالے سے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن متحدہ عرب امارات سمیت خلیج کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔
وہ مغربی ممالک یوکرین بحران کی وجہ سے روس پر توانائی کے سلسلے میں انحصار کم کرنے کے لیے تیل کی رسد بڑھانےکے لیے کوشاں ہیں۔ 

شیئر: