Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ائمہ حرم کی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کی سی ڈیز تقسیم

’گزشتہ روز زائرین حرم میں 500 سی ڈیز کی تقسیم ہوئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم میں ائمہ کی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت پر مشتمل سی ڈیز تقسیم کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے گزشتہ روز زائرین حرم میں 500 سی ڈیز کی تقسیم کی ہیں۔
انتظامیہ کے تحت کام کرنے والی ارشاد کمیٹی کے سربراہ ماجد بن محمد المسعودی نے کہا ہے کہ ’سی ڈیز میں ائمہ حرم کی آواز میں قرآن مجید کی مختلف تلاوتیں ریکارڈ ہیں۔‘
’سی ڈیز کو آواز کے اعلیٰ معیارات پر تیار کیا گیا ہے جنہیں تقسیم کرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم میں مختلف قسم کے تحائف کی تقسیم میں ائمہ حرم کی آواز میں قرآن مجید کی سی ڈیز کا تحفہ یاد گار سمجھا جاتا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’تلاوت پر مشتمل سی ڈیز کی تیاری اور تقسیم کا کام سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس کی نگرانی میں ہوتا ہے۔‘

شیئر: