Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی ٹکرا گئے، پسلیاں ٹوٹ گئیں

لندن... رئیل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی پیپے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی ٹونی کروس سے ٹکرا گئے جس سے ان کی 2 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ میونخ چیمپیئنز لیگ کے دونوں میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ رئیل میڈرڈ کی ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ میچ کھیل رہی تھی جو 1-1 گول سے برابر رہا۔ میچ کے دوران دونوں کھلاڑی ٹکرا گئے۔ پیپے نے شدید تکلیف کی شکایت کی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسکیننگ کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی2 پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ بعد میں ایک بیان میں کہا گیا کہ بائیں طرف کی ساتویں اور آٹھویں پسلی میں فریکچر ہے۔ خیال ہے کہ پیپے کی جگہ راموس کو متبادل کھلاڑی کے طور پر کھلایا جائے گا کیونکہ پیپے کے متبادل کھلاڑی رافیل ہوسکتے تھے جو پہلے ہی پٹھوں میں کھنچاو پر ٹیم سے باہر ہیں۔

 

شیئر: