Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کی توثیق کی گئی ( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں مقامی حکام نے بیوی کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہری مھند بن علی بن ابراہیم العسیری نے لیبیا سے تعلق رکھنے والی اپنی بیوی رحاب علی محمد الھمالی کو کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیے تھے۔ 
ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے گرفتارکرکے اسے دمام کی فوجداری عدالت کے حوالے کیا تھا۔
عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنادی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا جس کے بعد فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا۔

شیئر: