Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا سعودی مکینک جو چھو کر گاڑی کی خرابی بتا دیتے ہیں

الاخباریہ چینل نے خصوصی پروگرام پیش کیا ہے (فوٹو عاجل)
مملکت میں نابینا سعودی نوجوانوں نے گاڑیوں کی ورکشاپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ 
گاڑیوں کے مالکان  حیران ہیں کہ آخر نابینا ہوتے ہوئے یہ نوجوان مکینک کس طرح گاڑیوں کی اصلاح و مرمت مہارت سے کر رہے ہیں۔ 
الاخباریہ چینل نے سعودی نابینا مکینکوں سے متعلق خصوصی پروگرام پیش کیا ہے۔
سعودی مکینک گاڑیوں کے پرزوں کے بارے میں بھرپور معلومات رکھتے ہیں اور چھو کر گاڑی کی خرابی بتا کر اسے ٹھیک کر دیتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی نوجوان سلیمان اور صالح دونوں کو گاڑیوں سے گہرا لگاؤ ہے۔ شروع میں گاڑیوں سے متعلق معلومات میں دلچسپی لیتے رہے پھر ورکشاپ پہنچے اور وہاں اصلاح و مرمت کا کام سیکھا۔ 
 سلیمان اورصالح اپنے پیشے کے بارے میں تمام چھوٹی باتوں کا علم ہے۔ مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی خرابیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر رکھی ہیں۔ 

شیئر: