Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، اللیث روڈ پر مسافر بس کو حادثہ، متعدد افراد زخمی 

روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی الشعیبہ تحصیل میں مکہ اللیث روڈ پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ 
روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس کے دستے مملکت کے تمام ریجنوں میں تعینات ہیں۔ شہروں، کمشنریوں اور تحصیلوں کو جوڑنے والی سڑکوں پر حادثات کے حوالے سے ضروری کارروائی کرتے ہیں۔
 روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس کے سسٹم میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی وژن 2030 کے تحت روڈ سیکیورٹی فورس کو جدید  ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل سسٹم کی بدولت روڈ سیکیورٹی فورس نے شاہراہوں پر ٹریفک سلامتی کا معیار بہتر کیا ہے۔ 

شیئر: