Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جارہے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
 ریاض القویعیہ شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو کہ عمرے کی ادائیگی کےلیے مکہ جارہے تھے۔  
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک حادثے میں مصری خاندان کے تین بچے زخمی ہو گئے ۔ باپ ، ماں اور پانچ بچوں پر مشتمل خاندان عمرے کے لیے مکہ مکرمہ جا رہا تھا۔
 زخمی ہونے والے دونوں بچے القویعیہ جنرل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک اور بچے کو جس کی حالت بے حد نازک ہے ریاض کےکنگ سلمان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  
مصر کے وزیر افرادی قوت  نے مصری سفارتخانے کو ہدایت جاری کی ہے کہ میتوں کی وطن واپسی کی کارروائی ہنگامی بنیادوں پر انجام دی جائے اور زخمی بچوں کی خبرگیری کی جائے ۔  
مصری وزیر نے سفارتخانے کو مزید کہا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے مصریوں کے حقوق و واجبات کی ادائیگی کی کارروائی جلد مکمل کرائیں تاکہ ورثا کو ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ 
 واضح رہے مصرکی وزارت افرادی قوت بیرون ملک موجود مصری کارکنوں کے حقوق کے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔  

شیئر: