Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ حملہ : آگ پر قابو پانے کی کوشش 19 گھنٹے سے جاری

’شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ کو محدود کرلیا ہے تاہم مکمل بجھانے کی کارروائی جاری ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میں آرامکو تنصیبات پر مذموم حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکوں میں لگنے والی آگ پر گزشتہ 19 گھنٹے سے قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
سبق ویب  سائٹ نے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ کو محدود کرلیا ہے تاہم مکمل بجھانے کی کارروائی جاری ہے‘۔
دریں اثنا جدہ پر بڑا حملہ ہونے کے باوجود شہر میں زندگی رواں دواں ہے اورلوگوں کے معمولات میں کوئی خلل نہیں ہوا۔
الاخباریہ کے رپورٹر نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں جدید ترین آلات کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں‘۔
واضح رہے کہ کل جمعہ کو شام 5 بجکر 25 منٹ پر جدہ میں آرامکو تنصیبات پرمیزائل حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بڑے آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
آتشزدگی کے باعث کالا دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا جو پورے شہر سے دیکھا گیا۔

شیئر: