Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے صنعا اور الحدیدہ میں حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملے

عرب اتحاد نے حوثیوں کو تین گھنٹے کی مہلت دی تھی۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے سنیچر کو صنعا،الحدیدہ اورالصیلف میں حوثیوں کے مضبوط اہداف پر فضائی حملے شروع کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے حوثیوں کوالصیلف اورالحدیدہ بندرگاہ اور صنعا ایئر پورٹ خالی کرنے کے لیے تین گھنٹے کی مہلت دی تھی۔
عرب اتحاد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ الصلیف بندرگاہ اور اس کے قریبی علاقوں سے دور رہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ الصلیف بندرگاہ کے قریب حوثیوں کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں  عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ ’حوثی باغیوں کو تین گھنٹے کی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اس دوران صنعا ایئرپورٹ، الصیلف اور الحدیدہ کی بندرگاہ میں موجود ہتھیار ہٹا لیں‘۔
عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ’حوثیوں نے صنعا بین الاقوامی ایئرپورٹ اورالحدیدہ کی بندرگاہ پراسلحہ کا  ڈپو قائم کررکھا ہے جو شہری تنصیبات کے لیے کسی طرح مناسب نہیں‘۔
 

شیئر: