Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں آرامکو سٹیشن کی آگ پر قابو پالیا گیا، معمول کے مطابق کام

فائر بریگیڈ کی 50 ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب شمالی جدہ میں سعودی آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن کی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ وہا ں معمول کے مطابق کام شروع کردیا گیا۔
 اتوار کو آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پرعملے نے معمول کے فرائض انجام دیے ہیں۔
یاد رہے کہ حملے میں ڈسٹری بیوشن سٹیشن کے دو ٹینکوں میں آگ لگ گئی تھی، کالے دھوئیں کے بادل دور تک دیکھے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق آرامکو کے چیرمین امین الناصر نے اتوارکو متاثرہ سٹیشن کا دورہ کیا ہے۔

آرامکو کے چیرمین امین الناصر نے اتوار کو متاثرہ سٹیشن کا دورہ کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

امین الناصر نے کہا کہ ’انہیں آرامکو کے کارکنان پر فخر ہے۔آپ لوگوں نے خطرات اور جارحیت کے مقابلے اور ریکارڈ وقت میں صورتحال پر قابو پا کر پوری دنیا کے سامنے خود کو منوایا ہے‘۔
 سوشل میڈیا پر شیئرکی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حوثیوں کے حملے سے لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ 
فائر بریگیڈ نے نہ صرف آگ پر قابو پالیا بلکہ اطراف میں واقع فیول ٹینکوں تک بھی آگ کو پھیلنے سے روکا ہے۔
فائر بریگیڈ کی 50 ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

شیئر: