Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکہ، مدینہ ہائی وے پر طوفان، مسافر محتاط رہیں‘

’بہتر ہے کہ طوفان تھم جانے تک سفر کا ارادہ ملتوی کردیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو جوڑنے والی شاہراہ پر گرد و غبار کا طوفان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے جس کے باعث ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتا ہے۔‘
وزارت نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ’بہتر ہے کہ طوفان تھم جانے تک سفر کا ارادہ ملتوی کردیا جائے۔‘
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج مدینہ منورہ میں تیز ہوا اور گرد و غبار کا طوفان ہوگا۔‘
’محکمے نے کہا ہے کہ ’بدر، الرایس اور ینبع کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’حائل ریجن کے متعدد علاقے بھی گرد و غبار کی زد میں ہوں گے جہاں شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس سے ملتی جلتی کیفیت مگر کم شدت کے ساتھ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی ہوگی۔‘

شیئر: