Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتے پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہری گرفتار

’ویڈیو کی بنیاد پر مذکورہ شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ اس نے کتے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایک شہری گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ کتے کو بے دردی سے مار رہا ہے۔
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنیاد پر مذکورہ شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص سعودی شہری ہے ۔ اس نے بے زبان جانور پر تشدد کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔‘
پولیس نے بتایا ہے کہ ’ضابطے کی کارروائی کے بعد مذکورہ شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد افسوس کا اظہار کیا اور مذکورہ شخص سے محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: