Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدم اعتماد: اپوزیشن سے معاہدے کے بعد ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا مستعفی

وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق مستعفی ہو گئے ہیں۔
خیال رہے منگل کو رات گئے متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹرفیصل سبز واری نے رات گئے ٹویٹ کی تھی کہ ’متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے۔‘
پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی جانب سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے بدھ کی شام چار بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا‘۔
تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد بننے والی سیاسی صورت حال میں دو وفاقی وزرا پہلے بھی استعفے دے چکے ہیں جن میں طارق بشیر چیمہ اور شاہ زین بگٹی شامل ہیں۔

شیئر: