Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اعتکاف کا اندراج یکم رمضان سے

’الحرمین ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعہ اندراج 5 رمضان المبارک تک جاری رہے گا‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند یکم رمضان المبارک سے اندراج کراسکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’الحرمین ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعہ اندراج 5 رمضان المبارک تک جاری رہے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’معتکفین کو مسجد الحرام میں لاکرز اور اجازت نامے 16 رمضان سے 19 رمضان تک جاری ہوں گے‘
’ اجازت نامے گیٹ نمبر 119 کے سامنے اعتکاف کرنے والوں کے ادارے کے کیبن سے وصول کیے جائیں‘۔ 
انتظامیہ  کہا کہ ’جن لوگوں کو اعتکاف کے اجازت نامے جاری ہوں گے، انہیں تمام سہولتیں حاصل ہوں گی‘۔
 

شیئر: