Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریس کانفرنس میں بلی کی بیجا مداخلت

کوپن ہیگن۔۔۔۔ لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ایک بلی نے میئر کی پریس کانفرنس میں بن بلائے مہمان کی طرح گھس کر خلل ڈال دیا اور شہرت بھی حاصل کرلی۔ میئر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ عین اسی وقت میئر کی پالتو بلی جس کا نام دمکا بتایا جاتا ہے سامنے آگئی ۔ اس کی مداخلت بیجا سے میئر کی توجہ بھی چند لمحوں کیلئے صحافیوں کی طرف سے ہٹ گئی ۔ مقامی سٹی ہال کے ترجمان وکٹر نے کہا ہے کہ سفید و سیاہ رنگ کی یہ خوبصورت بلی میئر نیلس کوساکوف کے پیالے سے چند گھونٹ پانی پینا چاہتی تھی اس دوران شہر کے 40 سالہ میئر بڑے پرسکون اور خوشگوار انداز میں اپنی بلی کو دیکھتے رہے اس موقع پر بلی میئر کی میز پر بھی چلی گئی لیکن جب میئر نے اسے تھپتھپانا چاہا تو وہ تیزی سے اتر کر بھاگ گئی۔

شیئر: