Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں گلاب کے فارموں میں افطار کا لطف ہی کچھ اور ہے

الھدا، الشفا، کے سبزہ زاروں اور طائف کی وادیوں کی سیاحت کی جا رہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں طائف کے باشندے اور مملکت کے مختلف علاقوں سے یہاں آنے والے شہری اور مقیم غیرملکی رمضان کی آمد پرالھدا، الشفا، کے سبزہ زاروں اور طائف کی وادیوں کی سیاحت کررہے ہیں۔  
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طائف میں ان دنوں گلاب کا موسم آخری مرحلے میں ہے۔ گلاب کے شائقین اس کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ 
افطار دستر خوان بھی گلاب کے فارموں اور ان کے اطراف کھلے مقامات پر سجائے ہیں۔ طائف کی خوشگوار فضا میں گلاب کے پھولوں کے درمیان بیٹھ کر افطار کرتے ہیں۔ 

 یہاں گلاب بڑی تعداد میں ہیں۔ ان کی خوشبو بہت بھاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

طائف کے باشندوں کا کہنا ہے کہ کئی خاندان ایسے ہیں گھروں سے نکل کر گلاب کے فارمز میں جاکر افطار کرتے ہیں۔
انہیں افطار کے وقت معتدل آب و ہوا بہت اچھی لگتی ہے۔ الھدا، الشفا کے پہاڑ، وادی محرم، الطلحات، الاعمق وادی ، بلاد طویرق وادی کے پرکشش مناظر دن بھر کی تھکان دور کر دیتے ہیں۔
بھوک پیاس کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔ یہاں گلاب کے پودے بڑی تعداد میں ہیں۔ ان کی خوشبو بہت بھاتی ہے۔
مقامی شہری افطار دسترخوان کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں، صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر: