Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن 2022 آئندہ ماہ شروع ہوگا: نیشنل ایونٹس سینٹر

تفصیلات کا اعلان سنیچر9 اپریل کو کیا جائےگا ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں نیشنل ایونٹس سینٹر نےکہا ہے کہ جدہ سیزن 2022 آئندہ ماہ مئی کے شروع میں ہوگا اور جون تک جاری رہے گا۔
جدہ سیزن 2022 کی تفصیلات کا اعلان سنیچر9 اپریل کو کیا جائےگا۔ 
ریاض سیزن کی کامیابی کے بعد جدہ سیزن کا آغاز کیا جا رہا ہے، ریاض سیزن میں پانچ ماہ کے دوران پندرہ ملین سے زیادہ وزیٹرزآئے تھے۔
اس سال جدہ سیزن نئی پہنچان اور شہر میں ثقافتی تنوع کے اظہار کے لیے نئے تصور کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

سعودی وژن 2030 کے تحت جدہ کا ترقیاتی کردار اجاگر ہوگا(فوٹو عرب نیوز)

جدہ سیزن میں تاریخی، سیاحتی، ثقافتی اورمنفرد تفریحاتی پرگرام ہوں گے جو ہرعمر کے لوگوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
نیا سیزن علاقے کے مستقل سیاحتی مرکز کے طور پر جدہ شہر کو متعارف کرایا جائے گا۔ سعودی وژن 2030 کے تحت جدہ کا ترقیاتی کردار اجاگر ہوگا۔
جدہ سیزن کے دوسرے ایڈیشن میں متعدد ایونٹس اورتفریحی سرگرمیاں ہوں گی جو جدہ کی تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی حیثیت کی عکاس ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث جدہ سیزن کی منسوخی کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیئر: