Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارت میں غیرملکیوں کے لیے اقامہ سٹیکرز کی جگہ اب شناختی کارڈ

نئے اقامہ قوانین پر11 اپریل سے عمل درآمد شروع کردیاجائے گا(فوٹو، امارات ٹوڈے )
اماراتی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے امارات میں مقیم غیرملکیوں کے اقامہ قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے اقامہ کے سٹیکرز کا سلسلہ 11 اپریل 2022 سے ختم کردیاجائے گا۔
اماراتی اخبار کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے غیرملکیوں کے رہائش کارڈ ’اقامہ‘ کے قوانین کو مزید بہتر بنانے اور تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے نئی تبدیلیوں پرعمل کیاجا رہا ہے۔
فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت نے اماراتی کابینہ کے فیصلہ نمبر31/2  جس میں کہا گیا تھا کہ امارات کی اعلی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں امارات میں ہر سطح پر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیارکو بلند کیا جائے۔
اعلی قیادت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کابینہ نے مختلف نوعیت کے فیصلےصادر کیے جن میں غیر ملکیوں کے اقامہ سٹیکرز جوکہ پاسپورٹ پرچسپاں کیے جاتے تھے  کے سلسلہ کو ختم کرکے انہیں براہ راست شناختی کارڈ ’ہویہ مقیم ‘ جاری کیا جائے گا۔
جاری کیے جانے والے شناختی کارڈ میں تمام معلومات فراہم کی جائیں گی جس میں پاسپورٹ نمبر، اماراتی شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تمام تفصیلات شامل ہیں جو اقامہ سٹیکرز میں ہوتی ہیں ۔
دوسری جانب الخلیح ٹائمز کے مطابق فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرلائنز کی اعلی انتظامیہ کو اس فیصلہ سے مطلع کر دیا گیا ہےجس کے مطابق 11 اپریل سے امارات آنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پر ویزہ سٹیکرز چسپاں نہیں ہو کیے جائیں گے جبکہ ویزہ کے بارے میں تمام معلومات پاسپورٹ نمبر سے سکین کی جائیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی ویزہ مختلف مدت کا ہوتا ہے جو دوسے 10 برس تک کے لیے جاری کیا جاتا ہے تاہم اس کے مختلف مراحل ہوتے ہیں۔

اقامہ اسٹیکرز پرموجود معلومات اب شناختی کارڈ پرمہیا کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)

اقامہ اسٹیکرز کا سلسلہ ختم کرکے امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو ’شناختی کارڈز ‘ کے اجرا کا آغاز 11 اپریل 2022 سے کیاجارہا ہے۔

شیئر: