Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 رمضان کے پہلے عشرے میں 20 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین کی آمد

رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سیکریٹری انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا ہے کہ ’اس سال رمضان کے دوران عمرہ زائرین  بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے  ہیں۔ رمضان کے آغاز سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین آ چکے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا کہ ’10 رمضان تک تقریبا 20 لاکھ عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں‘۔
’حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔ انہیں ہر طرح کی سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ بوڑھوں اور معذوروں کے لیے نئے ٹریکس بنائے گئے ہیں‘۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سیکریٹری نے عمرہ زائرین سے اپیل کی کہ ’وہ توکلنا ایپ اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری کردہ پرمٹ  میں درج اوقات کی پابندی کریں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’حرم انتظامیہ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے اپنی توانائیاں وقف کیے ہوئے ہے۔ مطاف کا صحن رمضان کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مختص ہے، یہ اقدام زائرین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے‘۔ 

شیئر: