Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 110 نئے کیسز کی تصدیق ، 2 ہلاکتیں

کورونا ویکسین کی 6 کروڑ36 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بدھ کے روز جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار188 تک پہنچ چکی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ دو افراد جان کی بازی ہرگئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 62 تک پہنچ گئی۔
کووڈ 19 سے متاثرہ 263 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 11 ہو گئی ۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے خطرناک کیسز میں بھی کمی نوٹ کی جارہی ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 7 متاثرین کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا۔

کورونا کے خطرناک مریضوں کی تعداد میں بھی رپوروٹ ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا وائرس سے بچاو کےلیے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مملکت میں اس مہلک وائرس سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اس حوالے سے اب تک 6 کروڑ 36 لاکھ 4 ہزار 738 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں بوسٹرڈوز بھی شامل ہے۔

شیئر: