Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں دو غیرملکی گداگر خواتین گرفتار، رقم برآمد 

۔ دونوں خواتین خود کو سعودی ظاہر کررہی تھیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حج و عمرہ سپیشل سیکیورٹی فورس نے مکہ مکرمہ میں گداگری کے الزام میں دو غیرملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
سپیشل فورس ان دنوں گداگری کے سد باب کے لیے سخت اقدامات کررہی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر گرفتار کی جانے والی خواتین کی تصویر شیئر کی ہے۔
ان کے قبضے سے رقم برآمد ہوئی ہے۔ دونوں خواتین نے راہگیروں سے بھیک مانگ کر اچھی خاصی رقم جمع کی تھی۔
حج وعمرہ سپیشل سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ گرفتاری مکہ مکرمہ کے ایک تجارتی مرکز میں کی گئی ہے۔ دونوں خواتین خود کو سعودی ظاہر کررہی تھیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ دونوں نہ صرف غیرملکی ہیں بلکہ انہوں نے سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں نظر آنے والے ان غیرملکیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جو بھیک مانگ رہے تھے۔ ان کا تعلق سوڈان اور پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

شیئر: