Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ الولید بن طلال نے ایلون مسک کی پیش کش مسترد کردی

ایلون مسک نے ٹوئٹر 41 ارب 39 کروڑ روپے میں خریدنے کی پیش کش کی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر 41 ارب 39 کروڑ روپے خریدنے کی پیش کش مسترد کردی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ’ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیش کش اس کی گروتھ کے بعد کی قدر کے مطابق نہیں ہے۔‘
’ٹوئٹر کے ایک بڑے شراکت دار کی حیثیت سے کنگڈم ہولڈنگ اور میں اس پیش کش کو مسترد کرتے ہیں۔‘
ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 41 ارب 39 کروڑ ڈالر میں خریدنے کی پیش کش کی ہے۔
ایلون مسک کی پیش کش 54.20 ڈالر فی حصص بنتی ہے جو کہ یکم اپریل کو ٹوئٹر کے سٹاک کی اختتامی قیمت کے 38 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتی ہے۔

شیئر: