Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے سامان سے ایک لاکھ 40 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

منشیات زیتون کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھیں (فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے حکام نے ایک لاکھ 41 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’الحدیثہ سرحدی چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس مملکت پہنچی تھی۔‘
’عمرے کے لیے آنے والے دو مسافروں کے سامان سے ایک لاکھ 41 ہزار831 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جو زیتون کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ ڈبوں میں زیتون کا تیل بھرا ہوا تھا اور ان میں گولیاں موجود تھیں۔‘
اتھارٹی نے بیان میں مزید کہا کہ ’سمگلر ممنوعہ اشیا سمگل کرنے کے لیے نئے طریقے اختیار کرتے رہتے ہیں۔ ان کی نظر میں مقدس مقامات کی کوئی حرمت نہیں، انہیں صرف اپنے مکروہ کاروبار سے مطلب ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’سب لوگ سعودی معاشرے اور یہاں کی معیشت کو تخریب کاروں سے بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں جب بھی کسی کے علم یا مشاہدے میں سمگلنگ کی کوئی کوشش آئے تو وہ فوری طور پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔‘

شیئر: