Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام، 50 افراد گرفتار

زیر حراست افراد میں سے 27 کا تعلق سعودی عرب سے ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ جازان، نجران، عسیر، مکہ اور تبوک میں نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں، ان کارروائیوں میں ملوث 50 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ جازان، نجران، عسیر، مکہ مکرمہ اور تبوک ریجنوں میں بری اور بحری پٹرولنگ دستوں نے 27 لاکھ 9 ہزار 10 نشہ آور گولیوں، تین سو تیس کلو گرام حشیش اور 39 ٹن 934 کلو گرام قات ( نشہ آور پتوں ) کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ زیر حراست افراد میں سے 27 کا تعلق سعودی عرب، 23 کا سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں، 10 کا ایتھوپیا، چھ کا بنگلہ دیش، چار کا یمن، دو کا صومالیہ اور ایک کا انڈیا سے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدگان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا۔ ان کے قبضے سے برآمد شدہ نشہ آور گولیاں، حشیش اور قات بھی متعلقہ ادارے کے سپرد کی گئی ہے۔

شیئر: