Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ آپریشنل معیارات میں سرفہرست

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے مارچ کی رپورٹ جاری کی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مارچ میں سب سے زیادہ پوائنٹس سکور کیے جس میں آپریشنل معیارات کی 82 فیصد تعمیل ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تین کیٹیگریز میں تقسیم سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن 14آپریشنل معیارات کی تعمیل کی بنیاد پرایئرپورٹس کی درجہ بندی کرتی ہے بشمول چیک اِن، سکیورٹی، کسٹمز کنٹرول، مسافروں کے انتظار کےاوقات اوربین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق سامان کی ہینڈلنگ میں گزارا گیا وقت۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جس کے پانچ ٹرمینلز ہیں اور جو 58 ایئرلائنز کو سالانہ 91 ہزار پروازیں فراہم کرتے ہیں نےانٹرنیشنل ایئرپورٹس کی کیٹاگری میں جو سالانہ 60 لاکھ سے زائد مسافروں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آپریشنل معیارات کی اعلیٰ ترین تعمیل کے لیے ٹاپ پوزیشن کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جسے مدینہ ایئرپورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے بھی اسی کیٹگری کے تحت مارچ میں سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے طے کردہ معیارات کی 82 فیصد تعمیل کے ساتھ اعلیٰ ترین پوزیشن کا دعویٰ کیا ہے۔
ان کے بعد سعودی عرب کے دیگر دو ایئر پورٹس جن میں دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہے کی تعمیل کی شرح بالترتیب 64 اور 55 فیصد ہے۔
انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی دوسری کیٹگری جہاں سالانہ چھ ملین سے کم مسافروں کی گنجائش ہے میں تبوک کا پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 100 فیصد تعمیل کی شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
ڈومیسٹک ایئرپورٹس کے لیے جو کہ تیسری کیٹگری میں آتے ہیں، طریف ایئر پورٹ نے روانگی اور آنے والی پروازوں کے انتظار کے مجموعی اوسط اوقات میں دیگر تمام مسابقتی ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 100 فیصد سکور کیا ہے۔
یہ رپورٹ سٹریٹجک ہدایات کے نفاذ کے مطابق ہے جس کا مقصد مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا اور مملکت کے ایئرپورٹس پر سروس کی سطح کو بڑھانا ہے۔

شیئر: