Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ احتساب میں 38 ججوں کی ترقی اور تقرر کا شاہی فرمان

36 ججوں کو ترقی دی گئی جبکہ دو ججوں کا تقرر عمل میں آیا ہے( فوٹو الیوم)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیوان المظالم (ادارہ احتساب) میں 38 ججوں کی ترقی اور تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے بتایا کہ’ شاہی فرمان کے بموجب 36 ججوں کو مختلف درجوں میں ترقی دی گئی ہے اور دو ججوں کا تقرر عمل میں آیا ہے‘۔ 
ڈاکٹر خالد الیوسف نے بتایا کہ’ ججوں کی ترقی اور تقرر سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی اور کام تیزی سے نمٹائے جاسکیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اعلی قیادت عدالتی عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون دے رہی ہے‘۔ 

شیئر: