Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کے ساتھ عورت کی حفاظت بھی کریں، جیا بچن

نئی دہلی...مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سر پر انعام کا اعلان کرنےوالے بی جے پی لیڈر کے بیان پر پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ساتھ حکومت نے بھی سخت مذمت کی۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ اگر بی جے پی کے کسی لیڈر نے ممتا بنرجی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے تو حکومت اس کی مذمت کرتی ہے۔ ریاستی حکومت اس معاملے میں مناسب کارروائی کرنے کے لئے آزاد ہے۔ ترنمول کانگریس کے ایس شیکھر رائے نے ایوان میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس معاملے کی صرف مذمت کرنے کے بجائے اس رہنما کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ کانگریس کے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ خود وزیر اعظم کو اس معاملے کا نوٹس لے کر مذمت کرنی چاہئے۔ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے کہا کہ آپ گائے کی تو حفاظت کر سکتے ہیں لیکن عام خواتین تو دور کی بات ایک خاتون وزیر اعلیٰ کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کہا کہ امن و قانون ریاست کا موضوع ہے۔ ریاستی حکومت کو اس معاملے میں مناسب کارروائی کرنی چاہئے۔ 

 

شیئر: