Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران سیلز پوائنٹ سے 9.9 ارب ریال کی خریداری

ملبوسات اور جوتوں کی خریداری پر 1.1 ارب ریال خرچ ہوئے ہیں( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں سیلز پوائنٹ سے 10 سے 16 اپریل تک 114.4 ملین آپریشنز کے ذریعے  9.9 ارب ریال کا کاروبار کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل اسی مدت کے دوران صرف 9.6 ارب ریال کا کاروبار ہوا تھا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے رپورٹ میں بتایا کہ سیلز پوائنٹس پر ملبوسات اور جوتوں کی خریداری پر 1.1 ارب ریال میں ہوئے ہیں۔
 تعمیراتی سامان کے 9 لاکھ 66 ہزار سودے 315 ملین ریال میں ہوئے جبکہ 63 ہزار تعلیمی معاملات 73 ملین ریال میں طے پائے ہیں۔
علاوہ ازیں بجلی اور الیکٹرانک آلات کے 6 لاکھ 72 ہزار سودے 233.7 ملین ریال جبکہ پٹرول اور ڈیزل کے 10.9 ملین سودے 627 ملین ریال میں ہوئے ہیں۔ 
ساما نے صحت، فرنیچر، ہوٹلوں، زیورات، سہولیات، تفریحات و ثقافت، ریستورانوں، قہوہ خانوں، کھانے  پینے کی اشیا، مواصلات، ٹرانسپورٹ اور دیگر امور کے سودوں کی تعداد اور ان پر خرچ ہونے والی رقم کی تفصیلات بھی رپورٹ میں دی ہیں۔

شیئر: