Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے سینیگال کے صدر کی ملاقات 

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کو جدہ میں سینیگال کے صدر نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سینیگال کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار اور مضبوط کرنے کے طریقوں کےعلاوہ باہمی تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر سیاحت احمد الخطیب اور سینیگال میں متعین سعودی سفیر سعد النفیعی بھی موجود تھے جبکہ سینیگال کی جانب سے وزیر خارجہ اور صدر کے سفارتی مشیر اور مملکت میں متعین سینیگال کے سفیر موجود تھے۔ 

شیئر: