Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے کم، ایک ہلاکت

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار332 ہو گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 23 اپریل کو کورونا کے سو سے کم  نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 91 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 76 ہوگئی جبکہ نازک کیسز 45 رہ گئے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار332 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 223 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 40 ہزار467 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 24، ریاض میں17، مکہ مکرمہ میں 12، مدینہ منورہ میں 13، طائف میں 8، دمام میں 4 اورابہا میں 3 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں ریاض سرفہرست ہے جہاں 64 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ جدہ میں یہ تعداد 55 جبکہ مکہ اور مدینہ میں 12,12 رہی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: