Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکسیوں کے قواعد و ضوابط میں ترامیم پر عمل درآمد

وزیر ٹرانسپورٹ نے لائحہ عمل میں ترامیم کی منظوری دی تھی(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ٹیکسیوں کے قواعد و ضوابط میں کی جانے والی ترامیم پر اتوار 24 اپریل سے عمل درآمد کا آغاز کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے لائحہ عمل میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔ 
نئی ترمیم کے تحت ٹریفک کمپنی پر پابندی لگائی گئی ہے کہ ’سروس شروع کرنے سے قبل ٹیکسی سلامتی کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں مثلا اس میں آگ بجھانے والا سیلنڈر،فرسٹ میڈیکل ایڈ باکس اور اسٹیپنی موجود ہونا چاہیے۔ حادثے کی صورت میں گاڑی کے عقب میں متنبہ کرنے والی علامت بھی موجودگی ضروری ہے‘۔
ترمیم کے تحت اگر ٹیکسی مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافروں کو سروس فراہم کرے گی تو تین ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 
26 ویں دفعہ کی چوتھی شق میں کی جانے والی ترمیم کے تحت ضروری ہوگا کہ ٹیکسی ڈرائیور یا کسی ادارے کی ملکیت ہو۔ اس بات کی گنجائش بھی دی گئی ہے کہ گاڑی کا مالک کسی کو چلانے کا مختار نامہ جاری کرے تاہم اس کی منظوری لینا ہوگی۔

شیئر: