Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ٹیکسی ایپس میں ہزاروں سعودی خواتین ڈرائیور

آن لائن ٹیکسی ایپ میں کام کرنے والی سعودی ڈرائیور خواتین کی تعداد 3900 ہے۔ (فوٹو: عاجل) 
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ترجمان صالح الزوید کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی ایپس میں ڈرائیور سعودی خواتین کا تناسب 500 فیصد تک بڑھ گیا۔ 
الاخباریہ چینل  کے ’نشرۃ النھار‘ پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے الزوید نے کہا کہ فی الوقت آن لائن ٹیکسی ایپ میں کام کرنے والی سعودی ڈرائیور خواتین کی تعداد 3900 ہے۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی معاشی اور سٹراٹیجک اثرات رکھنے والا یہ اہم کام ہے۔ اس سے معاشرے کے  بہت بڑے طبقے کو فائدہ ہو رہا ہے۔
ان میں ڈرائیور اور مسافر شامل ہیں۔ آن لائن ٹیکسی سروس کی 100 فیصد سعودائزیشن ہو چکی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس کی نگران ہے۔ اس کی بدولت مقامی شہریوں کو روزگار کے بڑے مواقع ملے ہیں۔  
ترجمان نے کہا کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور افرادی قوت فنڈ (ہدف) آن لائن ٹیکسی سروس سے منسلک سعودیوں کو 2400 ریال تک کی مالی اعانت فراہم کر رہے ہیں۔
یہ رقم اس صورت میں دی جاتی ہے جب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور مقررہ تعداد میں ٹیکسی سروس فراہم کررہا ہو۔ 

شیئر: