Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ٹیکسی سروس میں دو نئی سہولتیں

’2016 ماڈل والی گاڑیاں 2021 کے آخر تک ایپ ٹیکسی سروس میں چلائی جاسکتی ہیں‘ (فوٹو: المواطن)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے سعودی شہریوں کو ’اوبر‘ اور ’کریم‘ وغیرہ آن لائن ٹیکسی سروس میں دو نئی سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’2016 ماڈل والی گاڑیاں 2021 کے آخر تک ایپ ٹیکسی سروس میں چلائی جاسکتی ہیں‘۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دوسری سہولت یہ دی ہے کہ ’2,7 میٹر سائز تک کی گاڑیاں بھی 2021 کے آخرتک آن لائن ٹیکسی سروس میں قابل قبول ہوں گی‘۔
سعودی حکومت شہریوں کو روزگار میں سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، ٹیکسی سروس کی سعودائزیشن کے لئے اوبر اور کریم ایپ کی شرائط میں نرمی لائی جارہی ہے۔

شیئر: