Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا میں برفباری، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل 

جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر بارش کے امکانات ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے پر فضا مقام ابہا میں برفباری کے مناظر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ بارش کے بعد ابہا شہر کے شمال بللحمر اور بیحان تحصیل میں برفباری ہوئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے  ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے بعض بالائی مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔ 
قصیم، حائل اور ریاض ریجنوں میں بعض مقامات پر گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگی۔ مشرقی ریجن کے شمالی مقامات بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔

 

شیئر: