Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان

آئندہ پیر تک موسم غیرمستحکم رہنے کی توقع ہے۔ ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ آئندہ پیر تک مملکت کا موسم غیرمستحکم رہنے کی توقع ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش متوقع ہے۔‘
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسین القحطانی نے کہا کہ’ سنیچر کو جازان کے ساحلوں پر اونچی لہریں اٹھیں گی۔ سنیچر سے پیر تک تبوک کے ساحلوں پر بھی اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ قومی مرکز موسم بہار کے حوالے سے رپورٹ تیار کر رہا ہے جو جلد جاری ہوگی۔
الوطن اخبار کے مطابق ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، قصیم، مشرقی ریجن اور شمالی ریجن نیز الجوف، باحہ،عسیر، ریاض اور حائل کے متعدد علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا۔ بعض مقامات  پر گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔‘

شیئر: