Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ پھر شروع

سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سونے کی قیمت میں کئی روز سے جاری کمی کا سلسلہ گزشتہ روز رکا، تاہم یہ رجحان عارضی ثابت ہوا اور بدھ کو ایک مرتبہ پھر قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 27 اپریل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 132000 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کی کمی کے بعد 113169 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں نو ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1895 ڈالر رہی۔
بدھ کو پاکستان میں چاندی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ سمیت دس گرام چاندی بھی پرانی قیمتوں پر مستحکم رہی۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1510 روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت 1294.58 روپے رہی۔
 

شیئر: