Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر دو روزہ سرکاری دورے کے بعد روانہ

مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے انہیں الوداع کیا ( فوٹو ایس پی اے)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان دو روزہ سرکاری دورے کے بعد جمعے کی شب وطن روانہ ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور دیگرعہدیداروں نے انہیں الوداع کیا۔
قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا جدہ میں استقبال کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےترک صدر اردوغان اور ان کے وفد کا استقبال کیا جبکہ ترک صدر نے مملکت کے دورے، شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ترک صدر کا 2017 کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ  تھا( فوٹو ایس پی اے)

ترک صدر کے اعزاز میں استقبالیے اور عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا 2017 کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ  تھا۔
سعودی عرب آمد پر جدہ میں ان کا استقبال مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کیا تھا۔
خیال رہے کہ ترک صدر اردوغان سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اپنے روابط بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب صدر اردوغان کو اپنے ملک میں معیشت سمیت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
دورے سے قبل صدر اردوغان نے بیان میں کہا تھا کہ ’میرا یہ دورہ اس بات کی علامت ہے کہ دو برادر ممالک باہمی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہم آپس میں سیاسی، عسکری، معاشی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں۔‘

شیئر: