Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکی، چین اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

او آئی سی کانفرنس کے ایجنڈے پر موجود امور بھی زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو اسلام آباد میں ترکی، چین تھائی لینڈ، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ نےملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ مولود اوغلو کی ملاقات میں ترکی اور سعودی عرب کے مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات پر بات چیت کی گئی جبکہ مسلم وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجنڈے پر موجود امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکمانستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ رشید میرودوف نے دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔

 علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)

مسلم وزرائے  خارجہ کانفرنس کے ایجنڈے کے علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ 
سعودی وزیر خارجہ اور تھائی لینڈ کے ہم منصب کی  ملاقات میں مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں مملکت اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو اسلام آباد میں چینی وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی۔

مملکت اور چین کے مضبوط دوستانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور تعاون کے رشتے مزید گہرے کرنے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔ 

 باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل خصوصا مشرق وسطی میں امن و استحکام کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

 خطے سمیت دنیا بھر میں دونوں دوست ملکوں کی جانب سے دیرپا امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کاجائزہ لیا گیا۔ 

 سعودی وزیر خارجہ سے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مھر الدین کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ، علاقائی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

شیئر: