Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر کی ملاقات

شاہی شخصیات اور آئمہ کرام نے بھی ملاقات کی اورافطارکیا ہے( فوٹو ایس پی اے) 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں کویتی قومی اسمبلی کے سپیکرمرزوق بن علی الغانم نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الصفا پیلس میں علما کمیٹی کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیرمسجد الحرام کے امام وخطیب ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید، ادارہ امورحرمین کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس و ایوان شاہی کے مشیر اور رکن علما کمیٹی ودرالافتا شیخ ڈاکٹرسعد بن ناصر الشثری اورمسجد الحرام کے دیگر آئمہ کرام نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اورافطارکیا۔ 
الصفا پیلس میں آنے والے مہمانوں کا استقبال شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ، خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اورشاہی خاندان کے دیگر افراد نے کیا۔

شیئر: