Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان

ملک کے مختلف حصوں سے شہری اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
خیبرپختونخوا کی حکومت نے سرکاری سطح پر آج پیر کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں عید بروز منگل ہوگی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری سطح پر پیر دو مئی کو عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
پشاور کی مسجد قسم علی خان کے نگران مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے بھی کل عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
سرکاری سطح پر عیدالفطر کے اعلان کے بعد وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے ٹوئٹر پر عید سے متعلق پیغام شیئر کیا۔
دوسری جانب پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
’اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر یکم شوال تین مئی بروز منگل کو ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے کچھ مقامات پر مطلع صاف تھا اور کچھ مقامات پر ابر آلود تھا۔
رکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدلاخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔
حکام کے مطابق شوال کا چاند کسی بھی جگہ نظر آنے کی اطلاعات نہیں۔
لاہور اور کراچی کی زونل کمیٹیوں نے کہا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت کوئی شہادت نہیں ملی۔

شیئر: