Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین فیصد سعودی عید کی نماز کے بعد سو جاتے ہیں، سروے رپورٹ

تین فیصد سعودی شہری عید کی تعطیلات بیرون ملک میں گزارتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے سروے کا کہنا ہے کہ بیشتر سعودی شہری عید کے دن کا ابتدائی حصہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزارتے ہیں جبکہ 3 فیصد نماز عید کے فوری بعد سو جاتے ہیں۔
عاجل نیوز نے شاہ عبدالعزیز قومی مرکز برائے مذاکرہ کی جانب سے عید کی مصروفیات کے حوالے سے عوامی سروے کیا جس میں 1027 افراد کو شریک کیا گیا۔
سروے میں شریک 60 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے والدین، بھائی بہن، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ دن کا بیشتر حصہ گزارتے ہیں۔
35 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان جن میں چچا، خالہ ،ماموں اور تایا کے اہل خانہ کے ساتھ اکھٹے ہو کر گزارتے ہیں تاکہ عید کی خوشیوں کا لطف اٹھایا جا سکے۔
سروے میں شامل 3 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز ادا کرنے کے فوری بعد سو جاتے ہیں تاکہ ان کی نیند کی روٹیں خراب نہ ہو, جو رمضان کے دوران بن گئی تھی جبکہ 2 فیصد عید کے دن ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔

60 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کرتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

عید کے ایام  کے حوالے سے 80 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ عید کی مشترکہ خوشیاں منانے کے لیے فارم ہاوس بک کرتے ہیں تاکہ پورے خاندان کے ساتھ اس تہوار کی خوشیاں بانٹ سکیں۔
14 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ عید کے حوالے سے منعقد ہونے والے تفریحی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں جبکہ 3 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے شہروں اور بیرون ملک جاتے ہیں۔

شیئر: