Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب دنیا کی سب سے بڑی کشتی ’شباب عمان ٹو‘ جدہ میں لنگرانداز

جدہ یاٹ کلب میں عمان کی بادبانی کشتی ’شباب عمان ٹو‘ لنگرانداز ہوئی ہے جو عرب دنیا کی سب سے بڑی بادبانی کشتی ہے۔ یہ کشتی چھ ماہ کے لمبے سفر کے بعد جدہ پہنچی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس کشتی نے 13 ملکوں اور 170 سے زیادہ بندرگاہوں کا دورہ کیا۔ اس سفر کا مقصد دوستی، امن اور عمان کی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کروانا تھا۔
جدہ اس کشتی کی بین الاقوامی دورے کا دوسرا آخری سٹاپ ہے۔ شباب عمان  ٹو 1979 کی ایک پرانی کشتی کا ورژن ہے جس میں 54 افراد کا عملہ موجود ہے۔
اس سفر میں عمان کی ثقافت کو روایتی لباس، دستکاری اور ثقافتی نمائشوں کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ کشتی عمان کے لیے ایک سمندری سفیر کا کردار ادا کر رہی ہے۔
جدہ کے ساحلی مقامات میں سب سے اہم ’جدہ یاٹ کلب‘ ہے جو اپنے وسیع ساحلی مناظر کی وجہ سے ایک نمایاں مقام ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ کلب سعودی عرب کی جانب سے بحری سیاحت کو فروغ دینے اور اقتصادی تنوع کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔
جدہ اپنے طویل و عریض ساحل کے اعتبار سے سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش کا حامل ہے۔

شیئر: