Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان 5.4 بلین ڈالر کا معاہدہ

’منصوبے میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 5.4 ارب امریکی ڈالر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دارالحکومت الجزائر سٹی میں سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان ایک تیل اور گیس نکالنے کا معاہدہ طے ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبے میں سعودی کمپنی مداد للطاقة اور الجزائری قومی کمپنی سوناطراک شریک ہیں۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں الجزائر میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر البصیری اور الجزائر کے وزیرِ مملکت برائے تیل و کان کنی محمد عرقاب نے شرکت کی ہے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
منصوبے میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 5.4 ارب امریکی ڈالر ہے جن میں سے 288 ملین ڈالر تلاش اور کھوج کے کاموں کے لیے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مداد للطاقة کمپنی منصوبے کی 100 فیصد مالی اعانت خود فراہم کرے گی۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق معاہدے کی مدت کے اختتام تک کل پیداوار تقریباً 993 ملین بیرل تیل کے مساوی تک پہنچنے کی توقع ہے جن میں 125 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس شامل ہوگی۔

شیئر: