Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ کے زور پر دکان لوٹنے والا شخص گرفتار

’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محایل پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا جو ایک دکان سے سفید ہتھیار (چاقو) کے زور پر چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کی شناخت کر کے اسے ریکارڈ وقت میں حراست میں لے لیا گیا ہے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’یہ اقدام عوامی سلامتی کو یقینی بنانے اور ویڈیو کلپس کے ذریعے دستاویزی جرائم سے نمٹنے کے لیے پبلک سیکیورٹی کی کاوشوں کا حصہ ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’جو کوئی بھی عوامی نظم میں خلل ڈالے گا یا دوسروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا، اُسے نافذ العمل قوانین کے مطابق انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا‘۔

شیئر: