Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھ گئے، چوبیس گھنٹے میں 159 نئے مریض

چوبیس گھنٹے کے دوران 112 افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فائل فوٹو روئٹرز)
   سعودی عرب میں جمعرات 5 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 159 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے دو چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 96 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار623 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 112 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار239 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 38،مدینہ منورہ میں 23، ریاض میں 22، مکہ مکرمہ میں 18، طائف میں 11 اور دمام میں 8 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 44 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں یہ تعداد 14 جبکہ مدینہ میں 4، مکہ میں 13، طائف میں 8 جبکہ دمام میں 6 رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 400 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 64.4 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: