Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دو لاکھ 54 ہزار کورونا ٹیسٹ، 261 نئے مریض

 متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 98 ہزار571 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 261 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق سنیچر 30 اپریل کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار436 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 98 ہزار571 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 81 ہزار831 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 6 ہزار243 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ47 لاکھ 29 ہزار282 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: