Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سعودی شہری گرفتار، 175 کلو گرام قات برآمد

 سعودی ادارے سمگلنگ کی کوششوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں سیکورٹی فورس نے فیفا گورنریٹ سے ایک شہری کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی شہری کے قبضے سے 175 کلو گرام قات( نشہ آور پتے ) برآمد ہوئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزسعودی عرب میں حکام نے جازان، نجران اورعسیر میں منشیات سمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا کر 60 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
 ترجمان مسفر القرینی نے بتایا تھا کہ’ زیر حراست 61  افراد میں 41 سعودی، 11 ایتھوپین، 7 یمنی اور 2 پاکستانی شامل ہیں‘۔
 سعودی ادارے اور حکام  منشیات اور سمگلنگ کی کوششوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر: