Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں دو ہزار 508 قیدیوں کی رہائی، 120 ملین ریال کے قرضے ادا

مقروض قیدیوں کے قرضے ادا کرکے انہیں رہا کیا جاتا رہے گا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محکمہ جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ’ ’فرجت‘ انیشیٹو کے باعث رمضان کے دوران دوہزار 508 قیدیوں کے ذمے قرضے ادا کردیے گئے۔ 120 ملین ریال سے زیادہ عطیات اس مد میں جمع ہوئے ہیں‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے بیان میں کہا کہ ’ایسے قیدی جو واجب الادا قرضوں کی وجہ سے قید کی زندگی گزار رہے تھے انہیں اس پروگرام سے فائدہ پہنچا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس کا سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔ ابشر افراد اور احسان پلیٹ فارم کے ذریعے عطیات جمع کیے جاسکیں گے۔ جمع کردہ عطیات سے مقروض قیدیوں کے قرضے ادا کرکے انہیں رہا کیا جاتا رہے گا‘۔ 

انسانیت نوازی کی بدولت سیکڑوں قیدیوں کو رہائی ملتی ہے(فوٹو سبق)

محکمہ جیل خانہ جات نے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ انسانیت نوازی کی بدولت سیکڑوں قیدیوں کو رہائی ملتی ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی اور واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے فرجت کے نام سے عطیات جمع کرنے کی ایک سکیم قائم کی گئی ہے۔ 
اس اقدام کا مقصد ایک ایسا آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے غیر مجرمانہ اور مالی معاملات میں سزا یافتہ افراد کے ذمہ قرضوں کی ادائیگی کے لیےعطیات دیے جائیں۔

شیئر: