Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فرجت‘ پلیٹ فارم کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کی سہولت جاری

شرائط پوری کرنے کے بعد رہائی کی رعایت ملے گی(فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کرنل بندر الخرامی نے کہا ہے کہ ’فرجت‘ پلیٹ فارم کے ذریعے قیدیوں کو واجب الادا رقم ادا کرکے رہائی کی جو سہولت دی جارہی ہے وہ غیرمشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو قیدی بھی یہ شرائط پوری کرے گا اس پر واجب تمام رقم ادا ہوگی۔ اس کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں کہ قیدی کے ذمے کتنے لوگوں نے کتنے مطالبات رکھے ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’120‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جو قیدی فرجت پلیٹ فارم والی شرائط پوری کررہا ہو اسے رہائی کی رعایت ملے گی۔ اس سلسلے میں ادا کی جانے والی رقم کی کوئی انتہائی حد نہیں ہے۔ 
کرنل بندرالخرامی نے کہا کہ مطلوبہ بل کو چیک کرنا ضروری ہے۔ اسے چیک کرکے ہی رقم ادا ہوگی۔ وجہ یہ ہے کہ سماجی رابطہ وسائل پر بہت سے ایسے بل ریکارڈ پر آرہے ہیں جو ’فرجت‘ پلیٹ فارم پر درج نہیں ہیں۔  
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی اور واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے فرجت کے نام سے عطیات جمع کرنے کی ایک سکیم قائم کی گئی ہے۔ جیلوں میں قید ایسے افراد جو جرمانے کی ادائیگی سے محروم ہیں وہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ایک ایسا آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے غیر مجرمانہ اورمالی معاملات میں سزا یافتہ افراد کے ذمہ قرضوں کی ادائیگی کے لیےعطیات دیے جائیں۔

شیئر: