Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تین روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس اور نمائش کا آغاز

کانفرنس سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گی(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ  نے اتوار 8 مئی کو ریاض میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا ہے۔ کانفرنس11 مئی تک جاری رہے گی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس میں 23 ممالک کے تعلیمی اداروں، 260 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے ماہرین تعلیم اور وزرا شریک ہیں۔ 
 تعلیمی کانفرنس اور نمائش سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ’مملکت نے ماضی میں بھی تعلیمی معیار بہتر بنانے میں اپنا کردا ادا کیا۔ آج بھی کررہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی‘۔

تعلیمی کانفرنس سے تعلیم کی دنیا میں نئے امکانات سامنے آئیں گے(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’کانفرنس اور نمائش کا اہم ہدف افرادی قوت کا فروغ ہے۔ ولی عہد نے فروغ افرادی قوت کے جس پروگرام کا اعلان کیا تھا اس کے اہداف اس تعلیمی کانفرنس اور نمائش کے ذریعے پورے ہوں گے‘۔ 
وزیر تعلیم نے کہا کہ ‘بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے تعلیم کی دنیا میں نئے امکانات سامنے آئیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یقین ہے کہ یہ پروگرام مواقع کے لیے ایک وسیع گیٹ وے، نئے آئیڈیاز اور متاثر کن نتائج فراہم کرے گا‘۔
کانفرنس کے تحت 130 سے زیادہ ورکشاپ ہوں گے۔ 260 سے زیادہ سعودی اور بین الاقوامی ادارے نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس اور نمائش کے سرپرست اداروں کا اعزاز کیا۔ ان میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، کنگ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی، سابک، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی، مائیکرو سافٹ اور دیگر شامل ہیں۔  

شیئر: